حیدرآباد میں منعقد ہونے والے ’صرف برہمن‘ کرکٹ ٹورنمنٹ پر نٹیزنس کی ناراضگی

,

   

پروگرام کے ذات پات اور علیحدگی پسند ہونے پر سوشیل میڈیا پر اس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے
حیدرآباد۔ غلط وجہہ سے پچھلے منعقدہ ہونیوالے ایک کرکٹ ٹورنمنٹ کا پوسٹر سوشیل میڈیا پروائر ل ہورہا ہے۔

حیدرآبادکے بندلہ گوڑہ علاقے کے بی ایس آر میدان میں منعقدہ ’برہمن کرکٹ ٹورنمنٹ کایہ پوسٹر ہے۔مذکورہ پوسٹر میں ذکرکیاگیاہے کہ جو لوگ دلچسپی رکھتے ہیں وہ اپنے ائی ڈی کارڈس لائیں اور دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیاجائے گا۔

مذکورہ ٹورنمنٹ25اور 26ڈسمبر کو کھلایاجارہا ہے۔ نیوز 18کی ایک رپورٹ کے بموجب مذکورہ ٹورنمنٹ ہونے والا ہے اور منتظمین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ درکار تمام اجازتیں انہیں مل گئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس تقریب پر اتنا وبال کیوں مچایاجارہا ہے اسکے اندازہ نہیں ہے۔ پہلی مرتبہ برہمن کرکٹ ٹورنمنٹ منعقد نہیں کیاجارہا ہے۔

ذات پات کی بنیاد پر کرکٹ ٹورٹمنٹ میں ہندوستان میں عام ہے اور کس آرام دہ ہے کہ لوگ یہ دیکھناپسند نہیں کرتے کہ اس سے کیا پریشانی ہونے والی ہے۔ سیاست ڈاٹ کام نے منتظمین سے بات کرنے کی کوشش کی مگر ان کی طرف سے کوئی ردعمل پیش نہیں کیاگیاہے۔

لوگوں نے شہر میں منعقد ہونے والے اس ٹورنمنٹ کے پوسٹرس کوٹوئٹرپرشیئر کیاہے