نالج سٹی میں CITCO کے نئے یونٹ کا افتتاح ، کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد 18 اپریل : ( سیاست نیوز ) : وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ حیدرآباد مختلف ثقافتوں کا سنگم ہے ۔ یہاں نفرت ، تشدد اور بکواس باتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ تلنگانہ حکومت امن و امان پر خصوصی توجہ دیتی ہے ۔ حیدرآباد کے نالج سٹی میں گلوبل الٹرنٹیو انوسٹمنٹ ایٹس سرویس (CITCO) کے نئے یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ نے ہر شعبہ میں انقلابی ترقی کی ہے ۔ ٹکنالوجی کے شعبہ میں ملازمین کی تعداد گذشتہ 9 برسوں میں 3.25 لاکھ سے بڑھ کر 10 لاکھ تک پہونچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں تمام ثقافتوں کا احترام کیا جاتا ہے ۔ ماحول کو بگاڑنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا ۔ سب سے زیادہ تعلیم ، اکیڈیمک ، اختراعی صلاحیتوں ، ماحولیات کے تحفظ پر اولین ترجیح دی جائے گی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ امیج ٹاور ، انیمیشن ، گیمنگ اور ملٹی میڈیا کیلئے شہر میں ایک مرکز قائم کیا جارہا ہے ۔ 18 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا یہ دنیا کا سب سے بڑا انوویشن کیمپس ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سیٹکو نے اس کے لیے حیدرآباد کا انتخاب کیا ہے ۔ سیٹکو منیلا میں 3500 افراد ہیں ۔ ٹورنٹو سنٹر میں 2500 افراد برسر خدمت ہیں ۔ حیدرآباد میں امیزان کا سب سے بڑا کیمپس ہے ۔ مائیکرو سافٹ ، میٹا ، ایپل ، گوگل ، اوبر ، مائیکرون ، کوالکم جیسے عالمی شہرت یافتہ اداروں کے بڑے کیمپس کے لیے حیدرآباد مرکز بنا ہوا ہے ۔۔ ن