حیدرآباد۔ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کے بعد سے حیدرآباد میں پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حیدرآباد میں بالترتیب 108.2اور94.62روپئے ہی ہے۔
مذکورہ ڈیزل کی قیمتیں درالحکومت میں تبدیلی ہوئے بغیر 86.67روپئے فی لیٹر برقرار ہیں۔معاشی درالحکومت ممبئی میں پٹرول 109.98روپئے فی لیٹر برقرار ہے اور ڈیزل 94.14روپئے فی لیٹر ہے۔
پیر کے روز بھی کلکتہ میں قیمتیں منجمد رہیں جہاں پر 5.82کی پٹرول پر کٹوتی کے بعد فی لیٹر104.67روپئے اور ڈیزل پر 11.77روپئے کی کمی کے بعد 89.79روپئے فی لیٹر فروخت ہوا ہے۔ چینائی میں بھی پٹرول کی قیمتیں 104.40روپئے فی لیٹر او رڈیزل 91.43روپئے فی لیٹر فروخت کیاگیاہے۔
ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی
یکم جنوری کے بعد سے پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں ڈیوٹی میں کٹوتی سے قبل فی لیٹر26روپئے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ کویڈ وباء کے بعد پہلی مشق کے طور پر مرکز نے پہلی مرتبہ ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کی ہے۔
کویڈ راحت اقدامات کے لئے مزید ذرائع کو حاصل کرنے کے مقصد سے مرکزی حکومت نے پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں میں پچھلے سال مارچ میں معمولی اور پھر مئی میں اضافہ کیاتھا۔
مذکورہ ایکسائز ڈیوٹی مارچ2020اور مئی2020کے دوران 13اور 16روپئے کے طور پر اضافہ کیاگیاتھااور اس کا اونچائی میں موقف 31.8ڈیزل پر 32.9روپئے ڈیزل پر حالیہ ایکسائز میں کٹوتی سے قبل تھا۔