حیدرآباد میں کئی مقامات پر بارش

   

حیدرآباد۔13جنوری :شہر کے کئی علاقو ں میں آج بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں موسم میں تبدیلی ہوگئی۔گذشتہ دو دنوں سے شہر میں مطلع ابرآلود تھا۔بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور صبح کے وقت چہل قدمی کرنے اور کاروباری مقاصد کیلئے گھروں سے نکلنے والوں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کیلئے یلوالرٹ جاری کیا ۔شہر کے فیروز گوڑہ میں 0.5ملی میٹر بارش ہوئی۔پرانا شہر کے ساتھ ملکاجگری، کاپرا، سکندرآباد ،حیات نگر، ایل بی نگر، چندانگر، فلک نما اور پٹن چیرو علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔