40 ممالک کے نمائندوں کی شرکت جی 20 انڈیا چیف کوآرڈینیٹر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔ 4 مارچ (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں 6 اور 7 مارچ کو جی 20 کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ گلوبل پارٹنرشپ فار فینانشیل انکوزن (جی پی ایف آئی) کے نام سے اس کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ملک میں اس کی پہلی کانفرنس کولکتہ میں منعقد ہوئی، دوسری کانفرنس کے لئے حیدرآباد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس میں جی 20 ممالک کے علاوہ مختلف ممالک کے مدعوئین نمائندے اور دوسرے بین الاقوامی نمائندے شرکت کریں گے۔ جی 20 انڈیا کے چیف کوآرڈینیٹر ہرش وردھن شرنگلا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ جی 20 اجلاس میں 40 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 4 تا 6 مارچ تک گلوبل ساوتھ ایم جنگ اکنامی کے لئے نالج اینڈ ایکسپیرینس ایکسچینج پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ ترقی پذیر ممالک کے معاشی نظام، مستقبل کی حکمت عملی، جی 20 میں شامل نہ رہنے والے ممالک کی حصہ داری، جی 20 کے علاوہ دیگر ممالک میں ڈیجیٹل ادائیگیاں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ہرش وردھن نے حیدرآباد میں انفرااسٹرکچر کے فروغ کی ستائش کرتے ہوئے کہا مہمان نوازی کے لئے شہرت رکھنے والا شہر حیدرآباد جی 20 کانفرنس کے لئے معاون و مدد گار ثابت ہوگا۔ ن