حیدرآباد: پب جی گیم کی لت، نوجوان لڑکے کا خود کو اغواء کروانے کا ڈارمہ

,

   

حیدرآباد: ایک 16سالہ نوجوان لڑکے کو پب جی کی اتنی لت لگ گئی کہ رقم کے لئے اس نے خود کو اغواء کروانے اور اپنے والدین سے تین لاکھ روپے بطورتاوان مانگنے کا ڈرامہ رچا لیکن پولیس نے اس کے تمام ارادوں پر پانی پھیر دیا او راسے کامیاب طو پر بچالیا۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ لڑکے کے والدین کی جانب سے انہیں ایک شکایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے لڑکے کا اغواء کرلیا گیا ہے اور رہائی کے لئے تین لاکھ روپے بطورتاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ پولیس نے ایک کیس درج کر تے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا او راس کے لئے خصوصی ٹیم کی تشکیل دی گئی۔ دورا ن تحقیقات پولیس کو حیران کن خبر سامنے آئی۔

پتہ چلاکہ لڑکے کا اغواء نہیں ہوا بلکہ لڑکے نے اغواء ہونے کا ڈرامہ رچا اور ایک دوسرے فون سے اپنے والد کو فون کر کے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے لڑکے کو پکڑلیا۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ لڑکا پب جی گیم کا انتہائی عادی ہوچکا تھا۔اس کی ماں نے اسے بہت روکنے کی کوشش کی لیکن وہ اس سے بازنہیں آرہا تھا جس پر ماں نے اس کا فون چھین لیا۔ جس کی وجہ سے لڑکے نے یہ ڈرامہ رچا۔ پولیس نے اسے اس وقت پکڑلیا جب وہ بس ٹرمنل سے آندھراپردیش جہاں اس کے دادا دادی رہتے ہیں ان کے گھر فرار ہونے والا تھا۔ پولیس نے اسے پکڑ کر اس کے والدین کے حوالہ کردیا۔