حیدرآباد کا بیٹنگ کا فیصلہ ، اسٹوکس راجستھان کی ٹیم میں واپس

   

دبئی ۔ سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے اتوار کے روز راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ حیدرآباد نے اس میچ کے لئے عبدالصمد کی جگہ وجے شنکر کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ بین اسٹوکس رواں سیزن میں اپنا پہلا میچ راجستھان کے لئے کھیلیں گے جو اپنے والد کی علالت کی وجہ سے اب تک ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکے تھے ۔ راجستھان نے ریان پراگ اور رابن اتھپا کو بھی اس میچ کے لئے پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے ۔