حیدرآباد کی اوآرآر پر ہلکی یا چھوٹی یا بڑی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں

   

حیدرآباد 28 مارچ (یو این آئی) سائبرآباد ٹریفک پولیس نے ہفتہ کو فیصلہ کیا کہ روڈسیفٹی کے پیش نظر لاک ڈاون تک شہر حیدرآباد کی آوٹر رنگ روڈ (اوآر آر)پر کسی بھی قسم کی ہلکی یا چھوٹی یا بڑی موٹر گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہ دی جائے ۔یہ فیصلہ لاپرواہی سے گاڑیوں کے چلانے کے نتیجہ میں ہونے والے سڑک حادثات کی روک تھام کے لئے کیاگیا ہے ۔سائبرآباد ٹریفک پولیس ڈی سی پی وجئے کمار نے اپنے بیان میں یہ بات بتائی تاہم آج سے لاک ڈاون کے ختم ہونے تک یعنی 15اپریل تک صرف تمام ہیوی گاڑیوں جیسے لاریوں کو آوٹررنگ روڈ پر جانے کی اجازت رہے گی۔