حیدرآباد: ہماچل پردیش گورنر بنڈارو دتاتریہ دواخانہ میں شریک

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): ہماچل پردیش کے گورنر و سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کو سینہ میں درد کی شکایت پر پیر کے دن اپولو ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔

اتوار کے روز دتاتریہ نے سنگاریڈی تلنگانہ میں کچھ پروگرامس میں شرکت کرنے کے بعد تلنگانہ گورنر تمیلی سائی سندراجن کی جانب سے حیدرآباد راج بھون میں منعقد کئے گئے یوم خواتین کے موقع پر تقریب میں بھی شرکت کی۔ پیر کے روز اچانک انہوں نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس پر گھر والوں نے انہیں فوری مذکورہ اسپتال لے گئے۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ ان کا ہر چھ مہینہ میں دل کا چیک اپ کیا جاتا ہے۔ ان کی حالت اب بہتر ہے۔