حیدرآباد فٹبال کلب کا بی کے ٹی ٹائرس کے ساتھ معاہدہ

   

حیدرآباد۔ بالکریشنا انڈسٹریز لمیٹڈ (بی کے ٹی ٹائر) جوکہ ہندوستان کی ملٹی نیشنل گروپ اور عالمی معیار کے ہائی وے ٹائر مارکیٹ میں ایک معروف نام ہے اس نے انڈین فٹ بال لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں 11 میں سے 4 ٹیموں کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا ہے۔جن ٹیموں کے ساتھ کمپنی نے اشتراک کیا ہے وہ ٹیمیں اے کے کے موہن بگن ایف سی ، حیدرآباد ایف سی ، نارتھسٹ یونائیٹڈ ایف سی اور ایس سی ایسٹ بنگال ہیں۔ شراکت داری سیزن 2020-21 کے لئے ہے اور کمپنی کیجانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ اس نے ہندوستانی فٹبال لیگ کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔