حیدرآباد میں مکانات کی فروخت میں 142 فیصد اضافہ

   

ملک کے 7 اہم شہروں کو حیدرآباد نے پیچھے چھوڑ دیا، 2021 ء کی نائیٹ فرانک رپورٹ

حیدرآباد 6 جنوری (سیاست نیوز) ملک کے 8 شہروں میں مکانات کی فروخت میں شہر حیدرآباد سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔ کورونا بحران کے باوجود 2011 ء تا 2021 ء کے درمیان سب سے زیادہ مکانات حیدرآباد میں فروخت ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال حیدرآباد میں جملہ 24,312 مکانات فروخت ہوئے جو 2020 ء کے بہ نسبت 142 فیصد اضافہ ہے۔ جس کا نائیٹ پرانک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔ سال 2021 ء کے دوران جولائی تا ڈسمبر کے درمیان 12,344 مکانات فروخت ہوئے۔ سال 2020 ء کے دوران اسی وقت 135 فیصد مکانات کی فروختگی ریکارڈ ہوئی۔ سال 2021 ء کے دوران مکانات کی تعمیرات میں 179 فیصد کا اضافہ ہوا اور 35,736 مکانات تعمیر کئے گئے۔ جولائی اور ڈسمبر کے دوران 19,024 مکانات تعمیر کئے گئے۔ سال 2020 ء کے بہ نسبت اسی وقت میں 126 فیصد اضافہ ہے۔ مالیاتی سال کے دوسرے حصہ میں 50 لاکھ تا ایک کروڑ روپئے کے درمیان 48 فیصد سے زیادہ مکانات فروخت ہوئے۔ حیدرآباد کے مغربی حصہ کوکاپیٹ، پٹن چیرو، گوپن پلی اور نلگنڈلہ میں زبردست ترقی درج ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ آفس مقامات کے کرایوں میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل آفس اسپیس کے معاملہ میں بنگلور کو سارے ملک میں فوقیت تھی۔ جس کو حیدرآباد نے پیچھے ڈھکیل دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ملک اور بیرونی ممالک کے کئی کارپوریشن کمپنیاں حیدرآباد میں اپنے دفاتر قائم کررہے ہیں جس سے آفس اسپیس کے ڈیمانڈ میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ ن