حیدرآباد کی کمسن لڑکی کو عالمی ریکارڈس بنانے کا اعزاز

,

   

حیدرآباد 19 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کی ایک آٹھ سالہ لڑکی نے پی ڈی وی سہاردا کو کمسنی میں دو اہم ریکارڈ بنانے کے اعزازات حاصل ہوئے ہیں۔ ویسٹ ماریڈپلی کے گیتانجلی ہائی اسکول کی طالبہ سہاردا کی طرف سے بنائے جانے والے دونوں ریکارڈس کی امریکہ ادارہ ایلیٹ ورلڈ ریکارڈس ایل ایل سی نے توثیق کی ہے۔ ان میں انفرادی طور پر صرف 20 منٹ میں کمسن لڑکی کے ہاتھوں اوریگیمی ماڈلس کی سب سے زیادہ تعداد 102 اور 20 منٹ میں کسی کمسن لڑکی کی طرف سے 350 سیرامک ٹائیلس توڑنا شامل ہے۔ ماضی میں سیرامک ٹائیل زمرہ کا ریکارڈ 262 تھا جو شمالی کوریا کو حاصل تھا۔ سہاردا کی ماں نے کہاکہ ان کی بیٹی اچھی یادداشت کی حامل ہے اور ہر چیز کو باریکی سے غور کرتی ہے۔ وہ کراٹے سیکھ رہی ہے اور گرین بیلٹ ہے۔