خاتون تاجروں کو بلدیہ کے عہدیداروں کی زد و کوب

   

اندور ۔ 21 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک ویڈیو جس میں دکھایا گیا ہے کہ مجلس بلدیہ کے ارکان عملہ بے رحمی کے ساتھ لب سڑک ایک خاتون تاجر کو زد و کوب کر رہے ہیں۔ ویڈیو سماجی ذرائع ابلاغ پر پیش کیا گیا ۔ دو بلدی عہدیدار معطل کردیئے گئے۔ کئی عہدیدار خاتون کا پیچھا کر رہے تھے اور اسے اپنے پیروں سے ڈھکیل رہے اور لکڑی سے زد و کوب کر رہے تھے ۔ خاتون بھی جوابی کارروائی کر رہی تھی۔