خاتون رپورٹر کی جبری رخصت، کینیڈی جونیئر سے تعلقات کا شاخسانہ

   

نیویارک : امریکی میگزین کی رپورٹر اولیویا نوزی کو سابق صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر سے رومانوی تعلقات پر رخصت پر بھیج دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیو یارک میگزین کی واشنگٹن میں نمائندہ اولیویا نوزی کو اس وقت چھٹی پر بھیج دیا گیا جب ان کے سابق آزاد صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ساتھ مبینہ رومانوی تعلقات کا انکشاف ہوا۔ نوزی نے جمعرات کی رات جاری کیے گئے بیان میں تسلیم کیا کہ کچھ وقت پہلے ان کی ایک رپورٹنگ سبجیکٹ کے ساتھ ذاتی نوعیت کی بات چیت ہوئی تھی۔ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے ہیں، جنہیں 22 نومبر 1963 کو ڈیلاس میں قتل کردیا گیا تھا۔