خاتون سے بدسلوکی و نجی تصاویر لے کر ہراساں کرنے والا جونیر آرٹسٹ گرفتار

   

حیدرآباد : /6 ڈسمبر (سیاست نیوز) خاتون سے بدسلوکی اور نجی تصاویر کے ذریعہ بلیک میل کرنے والے جونیر آرٹسٹ کو پنجہ گٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جگدیش عرف کیشو نے /27 نومبر کو متاثرہ خاتون جو جونیر آرٹسٹ ہے اس کی تصاویر لی اور یہ نجی تصاویر کی بنیاد پر وہ خاتون کو بلیک میل کرتے ہوئے اسے دھمکا رہا تھا ۔ خاتون نے پنجہ گٹہ پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔
گرم پانی کی زد میں آنے سے کمسن لڑکا فوت
حیدرآباد۔/6 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ملک پیٹ علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن لڑکا گرم پانی کی زد میں آکرفوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 3 سالہ رشی جو دلسکھ نگر علاقہ کے ساکن سنیل کا بیٹا تھا 30 نومبر کو رشی اپنے مکان میں کھیل رہا تھا اور اس کی والدہ دیویا کام میں مصروف تھی ۔ کھیل کے دوران رشی گرم پانی کے برتن کی زد میں آکر شدید جھلس گیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دورن کل رات فوت ہوگیا۔ ملک پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع