خاتون کا بس ڈرائیور پر حملہ وجئے واڑہ واقعہ کا ویڈیو وائرل

   

حیدرآباد۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد کے بعد وجئے واڑہ میں آر ٹی سی ڈرائیور پر حملے کا واقعہ پیش آیا۔ وجئے واڑہ میں مصروف ترین شاہراہ پر ایک خاتون نے بس ڈرائیور پر انتہائی برہمی کے ساتھ حملہ کردیا جس کے ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوا ہے۔ وجئے واڑہ کے کنٹرول روم کے قریب آر ٹی سی بس سے خاتون کی بائیک کو معمولی ٹکر ہوئی جس سے خاتون گر پڑی۔ اگرچہ اس واقعہ میں خاتون کو کوئی زخم نہیں آیا لیکن وہ برہمی کے عالم میں بس میں سوار ہوئی اور ڈرائیور کو کئی تھپڑ رسید کردیئے۔ مسافرین اور مقامی افراد نے مداخلت کی کوشش کی لیکن خاتون نے حملے کے بعد ڈرائیور کو برا بھلا کہا۔ پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور نے خاتون کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ سوشل میڈیا میں خاتون کے حملے کا یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگیا۔ واضح رہے کہ حیدرآباد کے مہدی پٹنم علاقہ میں ایک آٹو ڈرائیور نے بحث تکرار کے بعد بس ڈرائیور پر حملہ کردیا تھا۔ ر