خاتون کو کاک پیٹ کے اندر جانے کی اجازت دینے پر ائیر انڈیا کے پائلٹ‘ شریک پائلٹ کا لائسنس معطل کردیاگیا

,

   

چندی گڑھ سے لیہہ کے لئے ائیر انڈیاکی پرواز کی روانگی کے دوران پائلٹ ان کمانڈنے ایک غیر مجاز شخص کو کاک پٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی۔
نئی دہلی۔ ایک اہلکار نے کہاکہ ڈی جی سی اے نے 3جون کے روز دہلی سے لیہہ تک چلائی جانے والے ائی اے 445پرواز کے کاک پٹ میں ایک غیر مجاز خاتون کو داخل ہونے کی اجازت دینے والے ائیرانڈیا کے ایک پائلٹ اورشریک پائلٹ کا لائسنس منسوخ کردیاہے۔

چندی گڑھ سے لیہہ کے لئے ائیر انڈیاکی پرواز کی روانگی کے دوران پائلٹ ان کمانڈنے ایک غیر مجاز شخص کو کاک پٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ایک اہلکار نے کہاکہ ”مذکورہ فرسٹ افیسر(شریک پائلٹ)اس غیر مجاز داخلے پر اعتراض کرنے میں ناکام رہے۔

ایک تحقیقات کرائے جانے بعد ڈی جی سی اے نے یہ کچھ کاروائی کی ہیں جس میں پی ائی سی کا پائلٹ لائسنس ایک سال کے لئے منسوخ کردیاگیا ہے‘ اور فرسٹ افیسر پائلٹ لائسنس بھی ایک ماہ کے لئے منسوخ کردیاگیا ہے“۔

اس سے قبل کاکٹ پٹ کے قواعد کی خلاف ورزی پر ائیر انڈیانے دو پائلٹوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی اور انہیں برطرف کردیاتھا۔ کیبن کے عملے کی جانب سے ایک شکایت کے بعد جس نے کاکٹ پٹ قواعد کی خلاف ورزی کے متعلق تشویش کا اظہار کیاتھا‘ ائیرلائن کا یہ فیصلہ سامنے آیاتھا۔

ائیر انڈیاکے ایک ترجمان نے کہاکہ ”ائیر انڈیاکے پاس حفاظت سے متعلق تمام واقعات ک لئے ایک منصفانہ ثقافتی نقطہ نظر ہے اور ضابطوں کی جان بوجھ کر خلاف ورزیوں کے لئے صفر روداری رکھتا ہے‘اور اس طرح کی خلاف ورزیوں کے ساتھ سنگین بنیادوں پر نمٹا جاتا ہے اورضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پابندی عائد کی جائیں گی“۔

یہ واقعہ ائیر انڈیا کو کاک پٹ کے اصولوں کی سابقہ خلا ف ورزی پر ڈی جی سی اے کی طرف سے 30لاکھ روپئے کا جرمانہ کیے جانے کے محض ایک ماہ بعد پیش آیا‘ جس سے ائیر لائن کو قائم کردہ ضوابط پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیاگیا۔