خاتون کی تصاویر کو وائرل کرنے اور رسواء کرنے کی دھمکی

   

اسکول کی لڑکیوں کو ہراساںنی کرنے والے منچلے گرفتار، شی ٹیم کی کارروائی
حیدرآباد /24 اگست ( سیاست نیوز ) شادی شدہ خاتون کی تصاویر کو انٹرنیٹ پر وائرل کرنے اور ایک حاملہ خاتون کو محبت نہ کرنے پر سماج میں رسواء کرنے اور اسکول کی لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے منچلے اور بدمعاش افراد کو رچہ کنڈہ پولیس کی شی ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ رچہ کنڈہ شی ٹیم اور ویمن سیفٹی وینگ نے خواتین اور لڑکیوں کو پریشان کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو انجام دیا ۔ ایک خاتون جو حیات نگر علاقہ سے تعلق رکھتی ہے ایک کیمیکل کمپنی میں ملازمت کرتی ہے ۔ اس خاتون کے ساتھ کام کرنے والا شخص گذشتہ چند عرصہ سے خاتون کو پریشان کر رہا تھا ۔ اس خاتون کو محبت کی پیشکش قبول کرنے اور محبت کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے ہوئے ہراساں کر رہا تھا ۔ کئی مرتبہ سمجھانے کے باوجود بھی اس کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس نے محبت نہ کرنے پر تصاویر سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ ان ہراسانیوں سے تنگ آکر خاتون نے اس مسئلہ کو شی ٹیم سے رجوع کردیا ۔ دوسرے واقعہ میں ایک حاملہ خاتون کو ہراساں کرنے والے آٹو ڈرائیور ہیما نائیک کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ چند روز قبل خاتون نے ضروری کام کیلئے آٹو کرایہ پر حاصل کیا اور کرایہ بذریعہ فون پے کے ذریعہ ادا کیا ۔ جس کے بعد حاصل اس خاتون کا نمبر لیکر ہیما نائیک اسے پریشان کرنے لگا ۔ مسلسل فون کرنے کے علاوہ اس کی خواہش کو پورا کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا ۔ نائیک خاتون کو جنسی خواہش کو پورا کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا ۔ نائیک خاتون کو جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے ہراساں کر رہا تھا ۔ ایک دن خاتون کے مکان پہونچکر دروازہ نہ کھولنے پر کھڑکیوں کے شیشہ توڑ دئے تھے ۔ خاتون نے شی ٹیم سے شکایت کردی ۔ ایک اور واقعہ میں چناکڈور علاقہ میں پیش آیا ۔ چند لڑکیاں اسکول سائیکل پر جایا کرتی تھی ۔ جنہیں ہر دن بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر دو لڑکے پریشان کر رہے تھے ۔ ضلع پریشد ہائی اسکول کو ان طالبات نے اسکول میں منعقد کئے گئے شی ٹیم شعور بیداری پروگرام کے حاصل حوصلہ پر عمل کیا اور شی ٹیم سے شکایت کردی ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اس کے علاوہ شی ٹیم نے منچلے راستے اور سڑکوں پر چھڑ چھاڑ کرنے والے لڑکوں کو حراست میں لے لیا اور ان کی کونسلنگ کرنے کے بعد انہیں پابند کردیا ۔ ع