خاتون کے معدہ سے 6 کلوگرام وزنی بالوں کا گچھا برآمد

   

ریاض : سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے 39 سالہ خاتون کے پیٹ سے 6 کلو گرام وزنی بالوں کا گچھا آپریشن کرکے نکال لیا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز ہاسپٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’مریضہ کو ایمرجنسی وارڈ لایا گیا تھا۔ وہ درد سے کراہ رہی تھی۔ ایکسرے کے ذریعے پتہ چلا کہ اس کے معدے میں بالوں کا گچھا موجود ہے۔ جس کی وجہ سے نظام ہضم کی نالی بند ہوگئی ہے‘۔فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا جو کامیاب رہا۔ مریضہ کو ہاسپٹل سے فارغ کردیا گیا ہے۔