خاتون کے گلے سے طلائی چین کا سرقہ

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شہر کے مضافاتی علاقہ میں رہزنی کی سنگین واردات پیش آئی جہاں نامعلوم سارقوں نے خاتون کے گلے سے طلائی چین کا سرقہ کرلیا ۔ رہزنوں کی یہ حرکت قریبی سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ کرلی گئی اور یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ متاثرہ خاتون اپنے کمسن بچے کے ساتھ راستے سے گذر رہی تھی کہ دو نامعلوم افراد جو اپنے چہرے کو ڈھانکے ہوئے تھے ۔ مخالف سمت سے خاتون کے قریب پہونچے خاتون اپنے بچے کو اسکول سے گھر لے جارہی تھی ۔ رہزنوں کی حرکت سے خاتون اور اس کا بچہ سڑک پر گر گئے ۔ اس دوران مقامی افراد نے ان رہزنوں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوگئے ۔ یہ واردات امین پور علاقہ میں پیش آئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع