خالصتان کی دھمکیوں پر سخت پیغام دینے کی اپیل

   

نئی دہلی: شیوسینا کی رکن پرینکا چترویدی نے بیرون ملک رہنے والے خالصتان دہشت گردوں کی طرف سے دی جارہی دھمکیوں کے بارے میں سخت پیغام دینے کی اپیل کرتے ہوئے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ امریکہ بھی اس معاملے میں ہندوستان کو ہدایت دے رہا ہے۔ پرینکاچترویدی نے ایوان کی کارروائی کے آغاز پر چیرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملات کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سے خاص طور پر ایوان بالا سے اس معاملے میں سخت پیغام دینے کی ضرورت ہے۔ اسی معاملے میں کناڈا کے ساتھ بھی حال ہی میں ہندوستان کے تعلقات خراب ہوئے ہیں۔ اس پر چیئرمین نے کہا کہ تمام جماعتوں کے قائد ایوان بیٹھ کر اس معاملے پر غور کریں گے کیونکہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے ۔ قبل ازیں ایوان کی کارروائی کے آغاز پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔