لکھنؤ: بجلی (ترمیمی)ل 2022 اور پرائیویٹائزیشن کی مخالفت میں ریاست کے بجلی ملازمین اورانجینئرس آج دہلی کے جنتر منتر پرمظاہرہ کریں گے ۔نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی آف الکٹریسٹی امپلائز اینڈ انجینئرس کی اپیل پر مختلف ریاستوں کے بجلی ملازمین اور انجینئروں کامظاہرہ صبح 11بجے جنتر منتر پر شروع ہوگا۔ بجلی ملازمین کی مشترکہ جدوجہد کمیٹی یوپی کے سبھی یونینوں کے ہزاروں اراکین دہلی کو کوچ کریں گے ۔آل انڈیا پاور انجینئرز فیڈریشن کے چیئرمین شیلیندر دوبے نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں بجلی (ترمیمی) بل 2022 لوک سبھا میں پیش کیا، جس سے ملک بھر کے بجلی ملازمین میں کافی غصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دادرا نگر حویلی دمن اور دیو میں بجلی کے محکمے کی نجکاری کر دی گئی ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں چنڈی گڑھ اور پڈوچیری میں نجکاری کا عمل جاری ہے ۔دہلی میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد آ رہے ہیں۔بجلی ملازمین کا بنیادی مطالبہ ہے کہ الیکٹرسٹی (ترمیمی) بل 2022 اور نجکاری کے پورے عمل کو واپس لیا جائے۔