کالجس نے داخلوں کا عمل شروع کردیا، این او سی سے مستثنیٰ قرار دینے کی اپیل
حیدرآباد۔ ریاست میں تعلیمی سال 2020-21 میں داخلوں کیلئے اعلامیہ جاری کردیا گیا تاہم تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے ریاست کے1486 خانگی جونیر کالجس میں صرف 77 کالجس کو مسلمہ حیثیت فراہم کی ہے۔ 2020-21 میں 1136 گورنمنٹ جونیر کالجس کی فہرست بورڈ کے ویب سائیٹ پر فراہم کی گئی ہے جبکہ 77 خانگی کالجس کی تفصیلات اَپ لوڈ نہیں کی گئیں۔ خانگی جونیر کالجس کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ چھ ماہ سے این او سی سرٹیفکیٹ کے ادخال سے استثنیٰ کا انتظار کررہے ہیں۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے افلیشین کیلئے این او سی کا ادخال ضروری ہے۔ خانگی کالجس نے بورڈ کے فیصلہ کا انتظار کئے بغیر ہی داخلوں کا عمل شروع کردیا ہے۔ انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر کیلئے آن لائن کلاسیس کا آغاز کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 404 گورنمنٹ کالجس کو مسلمہ حیثیت دی گئی ہے جبکہ 752 امدادی کالجس کو افلیشین دیا گیا۔ بورڈ کے افلیشین کیلئے 1486 خانگی جونیر کالجس نے درخواست داخل کی ہے۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 22 ستمبر ہے۔ گذشتہ سال 2570 کالجس کو مسلمہ حیثیت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ 5.34 لاکھ ایس ایس سی طلبہ کو کامیاب اعلان کیا گیا ہے اور انہیں جونیر کالجس میں داخلہ لینا ہے۔ اسی دوران سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے کہا کہ ایسے طلبہ جو خانگی کالجس میں داخلوں کا انتظار کررہے ہیں وہ بورڈ کی جانب سے ٹی وی اور انٹر نیٹ پر ڈیجیٹل اسباق سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کو اے سی آئی کا ایرپورٹ ہیلت اکریڈیشن
حیدرآباد : کوویڈ19وبا کے موجودہ دور مین جب مسافرین کی سلامتی کو ایرپورٹ آپریٹرس کی جانب سے اولین ترجیح دی جارہی ہے ، جی ایم آر زیرقیادت حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ(جی ایچ آئی اے )کو ایرپورٹ کونسل انٹرنیشنل (اے سی آئی)کا ایرپورٹ ہیلت اکریڈیشن (اے ایچ اے )حاصل ہوا ہے ۔یہ اکریڈیشن حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کے جائزہ کے نتائج میں سامنے آیا ہے ۔ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔