خانہ کعبہ کے دروازے کے ایک نایاب فن پارےکی نمائش ، زائرین کی دلچسپی کا مرکز

   

ریاض: 10جون ( کے این واصف) حرمین شریفین آرکیٹکچرل ایگزیبیشن میں نایاب تاریخی نوادرات موجود ہیں جو مختلف اسلامی ادوار میں خانہ کعبہ کی دیکھ بھال کے مراحل کی عکاسی کرتے ہیں ۔ معرض عربی میں ’’ معرض عمارت الحرمین ‘‘ کے مطابق ان نوادرت میں ’ ایس پی اے ‘ سعودی پریس ایجنسی نمائش کو کہتے ہیں ، نمایاں ہے جو خالص سونے سے بنائی گئی ایک تاریخی تختی ہے جو تین صدیوں سے بھی قبل خانہ کعبہ کے دروازے پر نصب رہی تھی ۔ سونے کی یہ تختی اور قیمتی نوادرات میں شمار ہوتی ہے ۔ یہ تختی چھ باہم جڑے ہوئے حصوں پر مشتمل ہے جو لوہے کے ایک فریم میں نصب ہے ۔ نایاب تختی پر عربی رسم الخط میں قرآنی آیات کنندہ ہیں جو اسلامی فن کی عظمت او رباریک بینی کو اجاگر کرتی ہیں ۔ نایاب تختی کی تاریخ 1119 سال ہجری بمطابق 1707 عیسوی بتائی گئی ہے ۔ یہ خانہ کعبہ کے دروازے کے اوپر نصب تھی اور ان معماری و تزئینی عناصر کا حصہ تھی جنہیں مختلف ادوار میں خصوصی اہمیت اور توجہ حاصل رہی ۔