خان یونس میں جھڑپ ، 30 فلسطینی جنگجو اور کئی اسرائیلی ہلاک

   

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں 30 سے زائد فلسطنیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق یہ سب جنگجو تھے۔ فوجی ترجمان رئیر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے ایک ٹی وی بیان میں کہآ ‘ فوج نے اپنی کارروائیوں کا دائرہ خان یونس میں حماس کی ایک فوجی رجمنٹ تک پھیلا دیا ہے۔ اس دوران منگل اور چہارشنبہ کے دوران کافی مشکل مرحلہ تھا۔ترجمان نے بڑے دکھ سے کہا خان یونس میں فوجی اہلکاروں کی جانیں بھی گئی ہیں۔ تاہم ترجمان نے فوجی ہلاکتوں کی تعداد ظاہر نہیں کی ہے۔