خاک طیبہ فاؤنڈیشن سنگاریڈی کی جانب سے مستحقین میں بلانکٹس کی تقسیم

   

سنگاریڈی 13 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد محمود علی اسیر بانی و چیئرمین خاک طیبہ فاؤنڈیشن سنگاریڈی کے بموجب سال گذشتہ کی طرح اس سال بھی موسم سرما کے پیش نظر جذبہ خدمت خلق کے تحت فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر سنگاریڈی کے مختلف مقامات پر بالخصوص سرکاری دواخانہ’ اولڈ بس اسٹانڈ’ نیو بس اسٹانڈ اور ہوٹلوں و بند دوکانوں کے باہر اور سڑکوں کے کنارے شدید سردی میں بغیر بستر ٹھٹر کر سونے والے غریب افراد کے علاوہ سنگاریڈی کے غریب بستوں میں تقریباً دو سو بلانکٹس تقسیم کیے گیے۔ واضح ہو خاک طیبہ فاؤنڈیشن سنگاریڈی کی جانب سے گذشتہ پانچ سالوں سے مختلف موقعوں پر ضرورت کے مطابق خدمات انجام دیتے آرہی ہے۔ انہوں اپنے بیان میں بتایا کہ خدمت خلق کوئی احسان نہیں ہیے بلکہ یہ ایک ذمہ داری ہے جو ضرورت مندوں تک ان کا حق پہنچانا ہے جو اہل خیر حضرات کی وجہ سے تکمیل پاتے ہیں۔