ختم خواجگان و محفل اذکار

   

حیدرآباد۔یکم ؍ فروری، ( راست ) مسجد لعل علی خان چیلہ پورہ میں 3 فروری بروز جمعہ بعد نماز جمعہ ختم خواجگان پڑھا جائے گا ، اس کے بعد محفل نعت و منقبت مقرر ہوگی۔
٭٭ درگاہ حضرت شیخ جی حالی قبلہ ابوالعلائی ؒ مرکزی آستانہ ابوالعلائیہ اردو شریف عقب پتھر گٹی میں ختم خواجگان و محفل اذکار کی مجلس بروز جمعرات بعد نماز عصر خواتین کے لیے اور بعد نماز مغرب چراغ چشتیہ روشن کی جائے گی اور بعد نماز عشاء مرد حضرات کے لیے مقرر ہے ۔ ختم خواجگان و محفل اذکار کی نگرانی مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی کریں گے ۔۔
عرس شریف
حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : حضرت ابوالخیر شاہ سید حبیب اللہ حسینی القادری الملتانی ہوش ؒ کا عرس شریف 3 فروری زیر سرپرستی حضرت ابوالمحامد شاہ سید عبدالرزاق حسینی القادری الملتانی المعروف سید منیر الدین حسینی سجادہ نشین درگاہ پیر قطب المشائخ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی محقق امام پورہ شریف مقرر ہے ۔ تقاریب عرس شریف کا آغاز بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ بعد نماز مغرب درگاہ شریف برمزار معز گل افشانی و فاتحہ ہوگی ۔ مولانا شیخ نعمان احمد القادری الملتانی کی خصوصی دعا ہوگی ۔ مراسم عرس شریف مولانا ابوزاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری انجام دیں گے ۔۔
جشن مولود کعبہ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ 4 فروری 7-30 بجے شب علی گلشن نور خاں بازار منعقد ہوگا ۔ مولانا سید نثار حسین حیدر آقا صدر مجلس علمائے ذاکرین ، میر ہادی علی صدر آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن سابق شیعہ ممبر اے پی اسٹیٹ وقف بورڈ کا خطاب ہوگا ۔ جب کہ مدعو شعرائے کرام قصیدہ خواں حضرات منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ جب کہ مرزا رضا علی اصفہانی نظامت کے فرائض انجام دینگے ۔۔
دروس قرآن و حدیث
حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں ہر ہفتہ بعد نماز عشاء مولانا عارف باللہ قاسمی درس حدیث ، ہر اتوار بعد نماز ظہر مولانا محمد عامر خاں قاسمی سلسلہ وار درس قرآن کے علاوہ پیر تا جمعہ بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد نور الدین سلیم انجینئر سلسلہ وار درس قرآن دیں گے ۔

جشن مولود کعبہ و جلوس سہرہ مبارک کی استقبالیہ کمیٹی ، جناب علی رضا کا بیان
حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کا اجلاس جناب علی رضا صدر کمیٹی کی صدارت میں آج شام منعقد ہوا ۔ جس میں جشن و جلوس سہرا مبارک کے جائزہ کے لیے نمائندہ استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ اراکین میں قوم کی بااثر شخصیتوں کو شامل کیا گیا جس میں مولانا علی مرتضی ، مولانا سید اکبر مہدی جعفری قبلہ ، مسرز تحسین والا جاہی ، سید عبدالوہاب زیدی ، پروفیسر حیدر رضا متین ، ممتاز ایڈوکیٹ اکبر مرزا ، سید شاہنواز موسوی ، نوشاد رضا عدنان ، سید محمد سجاد ، بہرام علی عباس ، حیدر حسن ، نور الحسن ، ناصر نواب ، فراز رضوی ، عسکری حسن ، علی آرزو ، قطب الدین شاکر ، آغا علی حسین باقری و سید علی عباس افتخار شامل ہیں ۔ مولانا علی مرتضیٰ کی تجویز پر نواب سید مصطفی علی خاں کو تیسری مرتبہ صدر استقبالیہ نامزد کیا گیا جب کہ صدارت کے لیے جناب علی رضا نے الحاج و زوار سید عباس رضوی سعید کا انتخاب کیا ۔ نظامت کے فرائض جناب عابد باقری انجام دیں گے ۔ جشن کا آغاز 13 رجب کو 10-30 بجے دن بمقام بارگاہ سکینہ ، جعفری گلی کوٹلہ عالیجاہ ہوگا ۔۔