ختم مارچ تک شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری ہوگا

   

حیدرآباد : /12 مارچ (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ختم مارچ تک درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے /21 مارچ کے بعد ہلکی بارش کی بھی پیش قیاسی کی ہے جس سے عوام کو گرمی سے کچھ راحت مل سکتی ہے ۔