خراب پولیس ریکارڈ پر کشمیر میں پاسپورٹ نہیں ملے گا

   

سرینگر۔ جموںو کشمیر پولیس کی جانب سے ریاست کی سکیوریٹی کیلئے خطرہ بننے والے جرائم بشمول سنگباری میں ملوث رہنے والوں کو سکیوریٹی کلئیرنس نہ دینے کے فیصلے سے کئی خاندان متاثر ہونے والے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ایسا ریکارڈ رکھنے والوں کو پاسپورٹس اور ملازمتیں فراہم نہیں کی جائیں گی ۔ کسی بھی مسئلہ پر سڑکوں پر احتجاج کرنے والوں کی فہرست میں تقریبا 20 ہزار افراد کے نام شامل ہیں۔ کشمیر میں سی آئی ڈی ایس بی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پاسپورٹ یا کسی دوسرے ویریفکیشن کے موقع پر ان افراد کو سکیوریٹی کلئیرنس نہ دیں۔ یہ ویریفیکیشن سرکاری خدمات ‘ اسکیمس اور ملازمتوں کیلئے بھی ہوسکتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایسی ویریفیکیشن کرنے والوں کو متعلقہ پولیس اسٹیشنوں سے ریکارڈ حاصل کرنے اور دوسرے اہمیت کے حامل ثبوت و شواہد اکٹھا کرنے کو بھی کہا گیا ہے ۔