واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے خفیہ سرویس کو ان دو لوگوں کے بارے میں تمام معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے جنہوں نے گزشتہ سال کی انتخابی مہم کے دوران انہیں مارنے کی کوشش کی تھی۔ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ میں دونوں قاتلوں کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ ایک آدمی کے پاس چھ سیل فون اور دوسرے آدمی کے پاس (غیر ملکی)ایپس کیوں تھے ؟ ۔ انہوں نے کہا میں بائیڈن کی وجہ سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،میں جاننے کا مستحق ہوں اور انہوں نے اسے کافی دیر تک روکے رکھا۔ ٹرمپ پر پہلا قاتلانہ حملہ 13 جولائی 2024کو پنسلوانیا میں ان کی انتخابی مہم کی تقریر کے دوران ہوا۔ ٹرمپ کے کان میں گولی لگی تھی، ایک حامی کی موت اور دو زخمی ہوئے تھے ۔ امریکی خفیہ سرویس نے کہا کہ انہوں نے ایک مشتبہ شخص 20سالہ تھامس میتھیو کروکس کو ہلاک کر دیا، جس نے اسٹیج کی طرف کئی گولیاں چلائیں۔ وہ ایک صنعتی عمارت کی چھت پر، علاقے سے باہر اور تقریب کے اسٹیج سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر چھپا ہوا تھا۔
اکتوبر 2024 میں، ٹرمپ پر جولائی میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والے ایک آزاد کمیشن کو یو ایس خفیہ سرویس کے کام میں متعدد ناکامیوں کا پتہ چلا، جس کی وجہ سے بالآخر حملے کو روکا ہیں جاسکا۔ ٹرمپ پر دوسرا قاتلانہ حملہ 15 ستمبر 2024 کو فلوریڈا میں ان کے گولف کلب کے قریب ہوا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق خفیہ سرویس کے اہلکاروں نے حملہ آور پر فائرنگ کی، جو جھاڑیوں میں چھپا ہوا تھا۔ اس شخص نے کار میں فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے حراست میں لے لیا گیا۔ وہاں دوربین والی ایک اے کے -47 اسالٹ رائفل ، دو بیک پیک اور ایک گوپرو ایکشن کیمرہ ملا تھا۔