حیدرآباد۔/3 مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے خلیجی ممالک میں روزگار سے محروم تلنگانہ کے ورکرس کی بازآبادکاری کیلئے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں پر عمل آوری کا تیقن دیا۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی این آر آئی ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے 6 ارکان نے جنوری میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کرتے ہوئے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ورکرس کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ ریٹائرڈ آئی ایف ایس عہدیدار ڈاکٹر بی ایم ونود کمار کی قیادت میں ایس نریش ریڈی، پی راج شیکھر ریڈی، بی سیدیا بابو، مندا بھیم ریڈی اور دوسروں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے خلیجی ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی ورکرس کی دشواریوں سے واقف کرایا۔ چیف منسٹر کو دبئی کے دورہ کی دعوت دی گئی ۔1