خلیج عمار میں تیل کے ٹینکروں کے اغوا کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ

,

   

یو کے ایم ٹی اونے کہاکہ اسے سہر کے مشرق میں 4-5مسلح غیرمجازافراد کے جہاز پر سوار ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
نئی دہلی۔ خلیج عمان میں تیل کے ٹینکر کے اغواء ہونے کی اطلاعات کے بیچ مشرقی وسطی کے شپنگ لین میں انتہائی کشیدگی دیکھی گئی ہے۔ دی ائیل پرائز کی خبر ہے کہ مذکورہ ائیل ٹینکر پر نقاب پوش افراد سوار تھے اور ایران کی جانب اس کا رخ بدلنے پر مجبور کررہے تھے۔

یو کے ایم ٹی اونے کہاکہ اسے سہر کے مشرق میں 4-5مسلح غیرمجازافراد کے جہاز پر سوار ہونے کی اطلاع ملی ہے۔دی ائیل پرائز کی خبر نے یو کے ایم ٹی او کے حوالے سے کہا ہے کہ ”غیر مجازبارڈرزکے بارے میں بتایاجاتا ہے کہ وہ سیاہ ماسک کے ساتھ فوجی طرز کی سیاہ یونیفارم پہنے ہوے ہیں“۔

برطانیہ کی اتھاریٹی نے کہا ہے کہ جہاز نے ”ایرانی کے پانیائی علاقے سے رخ تبدیل کردیا ہے اور جہاز کے ساتھ مواصلاتی رابطہ ختم ہوچکا ہے“۔ٹینکر ٹریکرس کے مطابق مذکورہ ائیل ٹینکر ”جس پر خلیج عمان میں آج ایرانی سوار ہوئے ہیں سینٹ نیکولاس ہے“جو عراقی تیل لے کر جارہا ہے۔

ٹینکرٹریکرس ڈاٹ کا م نے نوٹ کیا ہے کہ سیوز راجن کے نام سے پہنچانے جانیوالے اس ٹیکر کو ماضی میں امریکی حکومت نیاس وقت ضبط کیاتھا جب وہ ایک امریکی کمپنی سے رابطہ میں ملین بیریل ایرانی تیل ٹرانسپورٹ کرتا ہوا پایاگیاتھا۔

ائیل پرائز نے خبر دی کہ واقعہ کے وقت مذکورہ جہاز عراق کے باسرہ تیل ٹرمنل سے خام تیل بھر نے کے بعد ترکی کی علی آغا بندرگاہ کی طرف جارہا تھا۔ بحیرہ احمر میں اس ہفتہ کمرشپ شپنگ پر بڑھتے حملوں کے بیچ جمعرات کے روز تیل کی قیمت میں دو فیصد اضافہ ہوا ہے۔