خواتین کیلئے پولیس میں خدمات چیلنجنگ:راؤ

   

بھوپال : ریٹائرڈ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس محترمہ ارونا موہن راؤ نے کہا کہ پولیس میں خدمات خواتین کے لیے چیلنجنگ ہوتی ہیں لیکن یہ خود کو ثابت کرنے کا ایک موقع بھی ہے ۔محترمہ راؤ نے یہ بات ورکشاپ ‘‘اڑان’’ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے پولیس میں خدمات انجام دینا چیلنجنگ ہے مگر خود کو ثابت کرنے کا بھی بہترین موقع ہے ۔روایتی سوچ اور خاندانی ماحول کی وجہ سے کچھ چیلنجز سامنے آجاتے ہیں لیکن پکا عزم اور کچھ اچھا کرنے کی خواہش ہمارے حوصلے کو مضبوط کرتی ہے ۔ انہوں نے خواتین سیکورٹی ونگ کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس طرح کی تقریبات کی تعریف کی اور تمام شریک خواتین پولیس افسران کو بہترین کام کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔