خواتین کی زندگی میں انقلاب آئیگا: راہول،پرینکا

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی نے پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کے خواتین کیلئے پانچ ضمانتوں کے اعلان کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ اس سے خواتین کی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔ راہول نے کہاکہ کانگریس خواتین کو ایسی پانچ ضمانتیں دے رہی ہے جو خواتین کی زندگیوں کو ہمیشہ کیلئے بدل دیگی۔ خواتین کے انصاف کی ضمانت کے تحت کئے جانے والے یہ پانچ تاریخی اقدامات خواتین کیلئے خوشحالی کے دروازے کھولنے جارہے ہیں۔ پرینکا نے کہاکہ مہالکشمی گارنٹی کے تحت ہر غریب خاندان کی ایک خاتون کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی گارنٹی دی جائے گی۔