خواتین کے بغیر زندگی ادھوری ، عزت و احترام ضروری

   

یوم خواتین پر صدر منڈل پریشد کی گلپوشی ، رکن اسمبلی مانک راو کاخطاب
ظہیرآباد – 8/ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کوننٹی مانک راو نے آج بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر صدر نیالکل منڈل پریشد انجماں کی شالپوشی کرتے ہوئے انہیں اور ان کے حلقہ کی تمام خواتین کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے بغیر دنیا کی بقاء ممکن نہیں ہے ۔ روز اول سے لے کر آخر تک خواتین ہماری زندگی میں ایک ماں ، ایک بہن ، ایک بیوی ، ایک بیٹی بن کر شامل ہیں اور ہمیشہ ہماری بھلائی کی تلاش میں رہتی ہیں ۔ خواتین کے بغیر کوئی کام ادھورا ہے۔ اسی لئے ہم عورت کو طاقت سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چیف منسٹر کے سی آر نے خواتین کو ایک اعلیٰ مقام دیا ہے – وہ ہمیں بہت سے معاملات میں خواتین کا احترام کرنے کی یاد دہانی کراتے رہے ہیں۔ کے سی آر کیٹس’ بے سہارا خواتین عمر رسیدہ خواتین کیلئے ماہانہ وظائف کی اجرائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ خواتین تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور ملک کی تعمیر میں اہم رول ادا کریں ۔ اس موقع پر صدر نیالکل منڈل پریشد انجماں صدر بی آر ایس نیالکل منڈل رویندر ، سرپنچ فورم کے صدر روی کمار ، سابق زیڈ پی ٹی سی چندرپا ، گاؤں کے سرپنچ سروجنی بھوماریڈی ، سرپنچوں چندر شیکھر، روی کمار، راج پٹیل، سابق سرپنچ جناردھن ریڈی، لیڈران بشوراج پٹیل، اسرائیل بابی، عبدالعزیز ، رام کریش، ، راج پٹیل ، آدیوی ریڈی، اشوک مہاراج ، گوپال ریڈی ، شادول کے بشمول خواتین کی قابل لحاظ تعداد نے شرکت کی۔