خواتین کے حقوق کے سلسلے میں واشنگٹن میں مظاہرہ

   

واشنگٹن۔19جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) خواتین کے حقوق اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف واشنگٹن میں ہزاروں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ہلکی سردی ، برف اور برفیلی بارش کے باوجود ہزاروں خواتین نے ہفتہ کو پنسلوانیا ایونیو میں واقع فریڈم پلازہ سے خواتین مارچ کا آغاز کیا ۔ مظاہرین خواتین امریکی کانگریس (پارلیمنٹ) اور ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل سے چند قدم دور تھیں۔اس دوران مظاہرین نے کہا کہ خواتین کے مارچ کا مقصد خواتین کے استحصال کو روکنا اور شفاف سماجی تبدیلی لانا ہے ۔ ہم عدم تشدد مزاحمت کے ذریعے ظلم و ستم پرمبنی نظام کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔