خودکشی کرنے والی لڑکی چھت سے راہگیر پر گرگئی، دونوں ہلاک

   

ٹوکیو: جاپان میں نوجوانوں میں خودکشی کرنے کے واقعات سب سے زیادہ رونما ہوتے ہیں ایسے ہی ایک واقعے میں اس مرض نے خودکشی کرنے والی لڑکی سمیت ایک راہ گیر کی بھی جان لے لی۔ دارالحکومت کے ایک مصروف ترین علاقے کیکثیر المنزلہ رہائشی عمارت کی چھت سے ایک لڑکی نے خودکشی کرنے کیلئے چھلانگ لگادی۔ خودکشی کیلئے چھلانگ لگانے والی طالبہ سڑک سے گزرنے والی ایک خاتون پر گر گئی۔ راہگیروں نے دونوں کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔خودکشی کرنے والی لڑکی ہائی اسکول کی 17 سالہ طالبہ تھی اور وہ جس خاتون پر گری ان کی عمر 32 سال تھی۔