خودکش حملہ میں 16 افراد ہلاک

   

کابل۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق جلال آباد ایرپورٹ کے قریب دہشت گردوں نے ایک خودکش حملہ کرتے ہوئے ایک تعمیراتی کمپنی پر بھی ہلہ بول دیا جس میں 16 افراد کی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ مشرقی صوبہ ننگرہار کے پولیس سربراہ جنرل غلام صنعائی استنکزئی نے بتایا کہ حملے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ خودکش حملہ آور پیدل چل کر آیا تھا اور تعمیراتی کمپنی کے باب الداخلہ کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکہ سے اُڑا لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے فوری بعد دیگر کئی حملہ آور یکے بعد دیگرے کمپنی کے اندر داخل ہوگئے، جس کے بعد امریکی افواج بھی جائے واردات پر پہنچ گئی۔ اب تک کسی نے بھی حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم مشرقی افغانستان میں چونکہ طالبان اور دولت اسلامیہ گروپ سرگرم ہیں لہذا یہ خودکش حملہ ان دونوں میں سے کسی نے انجام دیا ہوگا۔