خوشی نگر کیس میں ایک اور گرفتاری

   

گورکھپور (یو پی) ،16نومبر (سیاست ڈاٹ کام) خوشی نگر میں مسجد کے بم دھماکہ کیس کے سلسلے میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے ساتھ محروسین کی تعداد 7 ہوگئی، اسٹیشن ہاؤس آفیسر سنجے کمار نے ہفتہ کو یہ بات بتائی۔ اس کیس میں ضلع خوشی نگر کے ترک پٹی پولیس اسٹیشن حدود میں جمعہ کو رات دیر گئے گرفتار شدہ ساتویں ملزم کی شناخت صلاح الدین انصاری عرف منا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پیر کو خوشی نگر میں ترک پٹی کے موضع بیراگی پٹی کی مسجد دھماکہ سے دہل گئی تھی۔ تاہم، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ایک فرد کو زخم آئے۔ پولیس نے کہا کہ صلاح الدین کی گرفتاری کے ساتھ تمام ملزمین کو اب پکڑا جاچکا ہے۔ اس کیس میں ابھی تک دہشت گردی کا کوئی ربط معلوم نہیں ہوا ہے۔