خوفناک ٹرین حادثہ 3 افراد ہلاک

   

حیدرآباد 26 جولائی (سیاست نیوز) ہائی ٹیک سٹی علاقہ میں پیش آئے خوفناک ٹرین حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران یہ خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں تین افراد ایم ایم ٹی ایس ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے جن کی شناخت 60 سالہ راجیا، 50 سالہ کرشنا اور 35 سالہ سرینو کی حیثیت سے کرلی گئی۔ جن کا تعلق ضلع محبوب نگر سے بتایا گیا ہے۔ یہ تین افراد سنکلپ پارٹمنٹ کے قریب رہتے تھے جو آج صبح کے اوقات حفیظ پیٹ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے مقام حادثہ پہونچ کر نعشوں کو ہاسپٹل منتقل کیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع