خیبر پختونخوا کی پندرہ رکنی کابینہ کی حلف برداری

   

کوئٹہ : صوبہ خیبر پختونخوا کی پندرہ رکنی کابینہ نے آج بروز جمعہ حلف اٹھا لیا ہے۔ کابینہ میں صنعت کار، سرمایہ دار، بیورو کریٹ سابق خاتون جج اور سیاسی جماعتوں کے حمایت یافتہ افراد شامل ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی پندرہ رکنی کابینہ کے ارکان نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صوبے کے گورنر حاجی غلام علی نے ان سے حلف لیا۔ نگراں کابینہ میں ایک سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ نگران وزیر اعلیٰ کے سمدھی بھی شامل ہیں۔ پانچ سیاسی اور چار کاروباری شخصیات کے علاوہ ایک سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اور پشاور ہائی کورٹ کی سابق خاتون جج ارشاد قیصر بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔ جسٹس (ر) ارشاد قیصر کے علاوہ کابینہ میں شامل ارکان کا تعلق کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے ہے۔ یا وہ کسی جماعت کا کوئی رشتہ دار ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔ البتہ جمعیۃ علما اسلام، عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کو شامل کیا گیا ہے۔