داؤد ابراہیم اور اہلیہ کورونا سے متاثر

,

   

کراچی ۔ /5 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈر ورلڈ ڈاؤن داؤد ابراہیم اور اس کی اہلیہ مہہ جبین کورونا وائرس کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں ۔ حکومت کے ایک اعلیٰ ذریعہ نے سی این این نیوز 18 کو بتایا کہ داؤد جوڑے کو کراچی کے آرمی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔ جمعہ کو منظر عام پر آئی رپورٹ کے مطابق داؤد کے بعض پرسنل اسٹاف اور گارڈس کو بھی کورنٹائن کیا گیا ہے ۔ داؤد 1993 ء کے ممبئی بم دھماکوں کا سرغنہ ہے اور ہندوستان میں نہایت مطلوب گینگسٹرس میں شامل ہے ۔ طویل عرصہ سے یہی سمجھا جاتا رہا ہے کہ راہول پاکستان میں رہتا ہے لیکن پرشور پڑوسی ملک نے ہمیشہ یہ بات قبول کرنے سے انکار کیا ہے ۔ قبل ازیں دن میں پاکستان میں امریکین ایمبیسی کے ایک سینئر سفارتکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ۔ ایک بیان میں سفارتخانہ کے ترجمان نے کہا کہ رازداری برتنے کی شرط کے سبب سفارتکار کی شناخت کا انکشاف نہیں کیا جائے گا ۔ پاکستان میں 89,249 کورونا متاثرین ہیں۔