داماد کے ہاتھوں ساس و خسر پر قاتلانہ حملہ ، دونوں شدید زخمی

   

حیدرآباد ۔ 7 جون ۔ ( سیاست نیوز) داما کے قاتلانہ حملہ میں ساس خسر شدید زخمی ہوگئے ۔ برہم داماد نے ساس کے گلے پر وار کرنے کے بعد خسر کا سر پھوڑ دیا اور فرار اختیار کرلی ۔ شدید زخمی حالت میں موجود ضعیف جوڑے کو مقامی عوام نے ہاسپٹل منتقل کیا ۔ راجہ کنٹھ کے میڑچل پولیس حدود میں یہ واردات آج شام پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بوڈ اُپل انا پورنا کالونی کے ساکنان سوریہ اور رکمنی ان کے داماد کے حملہ میں شدید زخمی ہوگئے ۔ اس ضعیف جوڑے کا داماد انیل کمار جو پیرزادی گوڑہ علاقہ کا ساکن ہے سسرالی مکان پہونچا اور ساس کا گلہ کاٹ دیا اور خسر کا سر پھوڑکر فرار ہوگیا ۔ مقامی عوام نے 108 ایمبولینس کے ذریعہ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے ۔ میڑچل پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ ع
بالانگر میں قتل کی سنگین واردات
حیدرآباد ۔ 7 جون ۔ ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ بالانگر میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی ۔ بالانگر کے علاقہ چترامال بستی کے علاقہ میں واقع ڈبل بیڈروم کے قریب پولیس نے ایک نعش دستیاب کرلی جو ایک سنسان علاقہ میں پائی گئی ۔ پولیس نے اطلاع کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقہ کا معائنہ کیا اور نعش کی شناخت کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ 35 سالہ وینکٹیش کا نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کردیا گیا ۔ وینکٹیش کا ٹنلہ پور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے جو جرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی مجرم تھا ۔ پولیس بالانگر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پرانی دشمنی کے سبب ہی وینکٹیش کا قتل کردیا گیا ہوگا ۔ بالانگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ ع