دانش صدیقی کی ایکسرے رپورٹ سے سنسنی خیز انکشاف

   

نئی دہلی : ہندستانی فوٹو جرنلسٹ صحافی کی لاش کی نیوز 18 ںے پہلی بار تصاویر اور ایکسرے کے ساتھ ایک میڈیکل رپورٹ میں رسائی حاصل کی ہے جو اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ اسے وحیشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بس اتنا ہی نہیں بھاری گاڑی سے مسخ بھی کیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا۔ پلٹزر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی فوٹو صحافی دانش صدیقی نہ تو افغانستان میں گولہ باری میں پھنس کر مارے گئے اور نہ ہی ان کی ان واقعات کے دوران موت ہوگئی ، بلکہ طالبان کے ذریعہ ان کی شناخت کی تصدیق کرنے کے بعد ان کا بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ امریکہ کی ایک میگیزن میں شائع ایک رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا ہے۔