دبئی ایکسپو 2020 کا پہلا ماہ مکمل، 23.5 لاکھ افراد کی آمد

,

   

دبئی : دبئی ایکسپو 2020کے منتظمین کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی وتجارتی میلے کے پہلے ماہ کے دوران 23 لاکھ 50 ہزار افراد نے ایکسپو میں شرکت کی۔یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر کے دوران ایکسپو میں آنے والے افراد میں سے صرف 28 فی صد کی عمر 18 سال سے کم ہے مگر یہ شرح ایکسپو کے سکول پروگرام کے دوران بڑھ جائے گی۔ایکسپو کے شرکاء میں 17 فی صد افراد بیرون ملک سے آئے تھے جن میں 185 ممالک کے افراد شامل تھے۔ بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں میں ہندوستان، جرمنی، فرانس، سعودی عرب اور برطانیہ سر فہرست رہے ہیں۔ایکسپو کے شرکاء میں سے 53 فیصد کے پاس ایکسپو کے مکمل دورانیے کے لئے سیزن پاس جبکہ 27 فی صد کے پاس 30 دن کا ملٹی پاس ہے۔ اس کے علاوہ 20 فی صد افراد نے ایک دن کے پاس پر ایکسپو میں شرکت کی۔ایکسپو کے ایونٹ کے دوران اب تک 1938 سرکاری ملازمین جن میں سربراہان مملکت، وزراء اور سفیروں سمیت دیگر سرکاری ملازمین شامل ہیں، نیشرکت کی ہے۔دبئی ایکسپو میں 192 ممالک کے پویلین بنائے گئے ہیں جو کہ تمام معروف رہے ہیں۔ ان میں سب سے بڑے پویلینز میں سے ایک سعودی عرب کے ایونٹ میں اب تک 5 لاکھ افراد تشریف لا چکے ہیں۔ایکسپو 2020 کے دوران 11 لاکھ لوگوں نے دبئی میٹرو کے ذریعے سے سفر کرتے ہوئے ایکسپو میں شرکت کی۔ایکسپو کے پہلے ماہ کے دوران 6 لاکھ 95 ہزار افراد نے ایکسپو پاسپورٹ حاصل کر لیے تھے جن پر پویلین کے وزٹ کے دوران اسٹامپ لگائی جاتی ہے۔