دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا نائٹ کلب کھول دیا گیا

   

دبئی۔ دبئی میں منفرد نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا نائٹ کلب کھل گیا۔ عرب نیوز کے مطابق دبئی میں ایک پرانے بحری جہاز پر دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا نائٹ کلب کھولا گیا ہے، لگژری فلوٹ وینیو پر 1000 افراد کے شریک ہونے کی کی گنجائش ہے ۔تاہم کورونا وباء کے باعث پارٹی محدود ہوں گی اور پہلے سے ٹیبل کے لیے بکنگ کروانی ہو گی جہاں سکیورٹی گارڈز لوگوں کو کھڑے ہوکر ڈانس کرنے سے روکیں گے اور سادہ کپڑوں میں پولیس گشت کرے گی۔بتایا گیا ہے کہ کوئین ایلزبتھ ٹو نامی جہاز 2008ء میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی نگرانی میں دبئی کی ایک کمپنی ڈی پی ورلڈ نے تقریباً 8.75 کروڑ ڈالر میں خریدا تھا، جہاز کی لمبائی 963 فٹ ہے، 2018ء میں جہاز کے کچھ حصوں میں ہوٹل تو کھول دیا گیا لیکن کورونا کی وجہ سے کلب کے افتتاح میں تاخیر ہوئی۔