دبئی میں گھر خریدیں اور فیملی ویزا کے ساتھ مفت ٹریڈ لائسنس حاصل کریں

,

   

اگر آپ اب دبئی میں مکان خریدتے ہیں تو اس کے ساتھ مفت ٹریڈ لائسنس ملے گا۔

دبئی ۔ایمار نے دبئی ملٹی کاموڈیڈیز سنٹر کے ساتھ ملک کر شروع کئے گئے تقریبا دو سو یونٹ دبئی ہلز اسٹیٹ میں زیر تعمیر عمارتیں ہیں۔

مذکورہ عمارتوں کا بیس فیصد ایکزیکٹیو ریسڈنس کے لئے ادا کریں گے انہیں تین سال پر رنیول ہونا والا بزنس لائسنس( ایک اندازے کے مطابق جس کی قیمت130,000درہم ہے) اور تین سال کا فیملی رہائشی ویزا اور سو فیصد بزنس کے مالکان حقوق فراہم کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ مالک ہرٹریڈ لائسنس پر دو ملازمین کے ویزا کے لئے بھی درخواست دے سکتا ہے۔

صنعت کاروں اور ایس ایم ایز کو راغب کرنے کیلئے مذکورہ اسکیم کا اعلان کیاگیا ہے جو مانا جارہا ہے کہ یواے ای کے رائیل اسٹیٹ مارکٹ میں بڑی تبدیلی لائے گا۔ تاجرین اب اپنے دفاتر کے لئے کرایہ کی جگہ کے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

سی ای ای ال سووپ اینڈ ال سووپ لیوس ال سوپ نے کہاکہ ’’ ا س سے خریداروں کو آسان اوقات میں کام کرنے کا سہولت ملے گی اس کے علاوہ وہ گھر بیٹھے بھی کاروبارکرسکتے ہیں۔

اس پیشکش سے جس گھر میں چھوٹے بچے ہیں ایسے خاندان کو کافی سہولت ملے گی جو بڑے آرام کے ساتھ گھر بیٹھے کام بھی کرسکیں اور بچوں کی دیکھ بھال کا بھی موقع ملے گا‘‘۔ ایک بیڈروم کا مکان ایک ملین درہم سے کم ہوگا جبکہ دو بیڈروم کی قیمتیں 1.2ملین درہم سے 1.6ملین درہم تک رہیں گی۔

مذکورہ عمارتیں 2021تک تیار ہوجائیں گی۔لا کیپٹل رائیل اسٹیٹ کے بانی اور ایم ڈی کونال پوری نے کہاکہ ’’ یہ اخراجات بچانے میں مددگارثابت ہوگا۔

اس کے ذریعہ ایس ایم ایز کو ٹارگٹ کرنے کی پیشکش ے جو 80فیصد معیشت کے شراکت دار ہیں‘‘۔

پہلے کاروبار کرنے والے کو ٹریڈ لائسنس حاصل کرنے کے لئے دفتر کا کرایہ نامی او رکنٹراکٹ ثبوت کے طور پر پیش کرنا تھا۔

اس پراجکٹ میں وہ اپنے گھر کے اجاری سرٹیفکیٹ کے ساتھ وہ کام کرسکتے ہیں۔

پوری نے کہاکہ ’’ لوگ کریڈٹ کارڈ اجازت کے ساتھ خریدی کی قطار میں منتظر کھڑے ہیں۔مارکٹ میں اس قدرآزادی اپنے کبھی نہیں ملی ہے۔ ڈیولپرس کی جانب سے یہ شاندار اقدام مانا جارہا ہے‘‘