دبئی میں ہندوستانیوں کو معقول غذا و ادویات فراہم کریں:وجین

   

تیرواننتاپورم۔9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وبائی مرض کورونا کے پیش نظر دبئی میں ہندوستانیوں کی سلامتی اور بہبود کے تعلق سے تشویش ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر کیرلا پی وجین نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب لکھا ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ یو اے ای حکومت سے اپیل کریں کہ معقول غذا ، ادویات اور ایمرجنسی سرویس کی سہولتیں تارکین وطن کو فراہم کی جائیں۔یو اے ای میں 2.8 ملین ہندوستانی کام کرتے ہیں جن میں سے تقریباً ایک ملین کا تعلق جنوبی ریاست کیرلا سے ہے۔ وجین نے آج تحریر کردہ مکتوب میں کہا کہ دبئی میں اقدامات اطمینان بخش نہیں ہیں۔