دبئی کی خاتون ڈاکٹر نے 87 گھنٹوں میں زائد از 7 براعظموں کا سفر کرکے گنیز ریکارڈ بنایا

,

   

دبئی: یو اے ای کی ڈاکٹر قوالا ایرومیتھی نے تین دنوں میں تمام 7 براعظموں کا سفر کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ تیز تر سفر کرتے ہوئے انہوں نے اپنا ریکارڈ بنایا۔ تین دن اور 14 گھنٹے 46 منٹ ، 48 سکنڈ میں 7 براعظموں کا سفر کیا گیا۔ ان کے دورہ کے دوران جو 13 فبروری کو آسٹریلیا میں ختم ہوا۔ ایرومیتھی نے تقریباً 208 ممالک کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سفر کے دوران انہیں ایرپورٹس پر صبرآزما صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ طیاروں میں مسلسل سفر میں بھی انہیں کئی مرحلوں پر مشکل پیش آئی۔