دبئی ہاسپٹل کی انسانیت نوازی : ہندوستانی شہری کا دیڑھ کروڑ روپئے کا بل معاف

,

   

دبئی ۔ کورونا سے متاثر تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے 42 سالہ اودنالہ راجیش روزگار کیلئے دبئی میں مقیم تھے۔ راجیش وہیں کورونا سے شدید متاثر ہوگئے ، انہیں 23 اپریل کو دبئی کے ایک دواخانہ میں داخل کروایا گیا تھا۔دبئی کے ایک ہاسپٹل نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 7,62,555 ریال یعنی ایک کروڑ 52 لاکھ روپے کا بل معاف کر دیا۔دواخانہ میں علاج کے بعد راجیش کی حالت سنبھلی اور اس کے بعد انہیں صحت یاب قرار دیا گیا لیکن اس علاج کیلئے انہیں دواخانہ نے جو بل چارج کیا وہ تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے کا تھا۔ مزدور پیشہ راجیش خواب میں بھی اتنی بڑی رقم ادا کرنے کے قابل نہیں تھے۔راجیش کے ساتھی غیر مقیم ہندوستانیوں نے راجیش کی حالت سے دبئی میں ہندوستانی قونصلر ہرجیت سنگھ کو واقف کرایا۔ ہرجیت سنگھ نے دبئی ہاسپٹل کی انتظامیہ کو راجیش کی معاشی صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے خط لکھ کر درخواست کی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کا پورا بل معاف کر دیا جائے۔جس پر دبئی ہاسپٹل نے راجیش کا پورا بل معاف کردیا اور انہیں ڈسچارج کردیا۔